|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع نوشکی میں 35روز پہلے دھماکے سے تباہ کئے گئے ریلوے پل کی مرمت مکمل ،کوئٹہ تفتان سیکشن پر ٹرینوں کی آمد ورفت بحال کردی گئی۔

ریلوے حکام کے مطابق نوشکی کے علاقے کشنگی میں نامعلوم افراد نے 31جنوری کو ریلوے پل کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا تھا ،،جس کے نتیجے میں کوئٹہ سے تفتان کے راستے ایران کیلئے ٹرین سروس معطل ہوگئی تھی ،

ریلوے حکام نے 35روز کی جدوجہد کے بعد پل کی مرمت مکمل کرکے ٹرین سروس بحال کردی ، ٹریک کی مرمت مکمل ہونے کے بعد احمد وال اور دالبندین میں رکی ہوئی دو مال گاڑیاں کوئٹہ پہنچ گئیں ۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *