|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

کوئٹہ:  کلی لوہڑ کاریز برماہوٹل سریاب کوئٹہ کے رہائشی رحمت علی جتک نے کہا ہے کہ میرا بیٹا مصعب الرحمن 8ماہ قبل گھر سے نکلا ہے تا حال ان سے کوئی رابطہ نہیں ہے اگر وہ کسی مسلح تنظیم سے وابستہ رہا تو میرا اور میرے خاندان کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔

میرے دوسرے بیٹے عبدالرزاق کو 16 فروری کو گھر سے سیکورٹی اہلکار گرفتار کرکے گئے جوکہ بے گناہ ہے انہیں رہا کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ میرا بیٹا مصعب الرحمن جوکہ 8 ماہ قبل گھر سے نکلا ہے تا حال لاپتہ ہے اگر میرے بیٹے مصعب الرحمن کا تعلق کسی مسلح تنظیم سے رہا تو میرا اور میرے خاندان کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ میرے دوسرے بیٹے عبدالرزاق کو 16 فروری 2026ء کو گھر سے سیکورٹی اہلکار گرفتار کرکے لے گئے جوکہ سریاب روڈ پر سینیٹری دکان چلاتا ہے اور بے گناہ ہے میں تمام اداروں کے سربراہوں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ میرے بیٹے عبدالرزاق کو رہا کیا جائے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *