|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع سوراب سے کمشنر مکران ڈویژن کی گاڑی دو ملازمین سمیت لاپتہ ہوگئی سیکورٹی فورسز نے تلاش شروع کردی۔

ذرائع کے مطابق کمشنر مکران ڈویڑن کی بم پروف سرکاری گاڑی نمبرایم کے001 کوئٹہ سے تربت جارہی تھی کہ سوراب میں نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی اور انکے ڈرائیور فہد اور گن مین ظہور سمیت اغواء کرلیا اور نامعلوم سمت کی جانب لیکر روانہ ہوگئے۔ واقعہ کے بعد مغویوں کی تلاش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے مزید کاروائی جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *