کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس پر پولیس اور مبینہ ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ دو ڈاکو ہلاک، ایک زخمی ہو گیاجبکہ گولی لگنے سے ایک پولیس کانسٹیبل بھی زخمی ہو ا پولیس کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے مغربی بائی پاس کے علاقے کلی خلئی میں پولیس کی موبائل معمول کی گشت پرتھی کہ موٹر سائیکل پر سوار تین افراد کو مشتبہ جان کررکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے موٹر سائیکل بھگا دی پولیس نے ملزمان کا پیچھا کیا
تو اس دوران پولیس کا مبینہ ڈاکووں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 2 ڈاکو ہلاک اور انکا ایک ساتھی زخمی ہو گیا جبکہ ڈاکووں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہواہلاک ڈاکو وں کی لاشیں اور زخمی ڈاکو اور پولیس اہلکارسول اسپتال منتقل کردیا گیا ابتدائی تفتیش کے مطابق زخمی ڈاکو نے بتایا کہ کہ وہ تین ساتھی موٹرسائیکل پر واردات کی نیت سے گھروں سے نکلے تھے کہ اچانک پولیس سے آمنا سامنا ہو گیا مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے
Leave a Reply