|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

کوئٹہ؛  جمعیت علماء اسلام کے پاکستان کے ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام کے پارلیمانی اراکین کو تھریٹ الرٹ جاری کرکے بلوچستان حکومت نے امن وامان کے قیام میں ناکامی کا اعتراف کیا ہے

پورے بلوچستان میں صرف جے یوآئی اراکین کی جان کو خطرہ ہے بلوچستان کے نااہل اور جعلی وزیر اعلی سے صوبے کو خطرہ ہے،یہ بات انہوں نے سینٹ، قومی و صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کو تھریٹ لیٹر پر رد عمل دیتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے لیٹر نے 2024 کے جعلی انتخابات کے زخم کو تازہ کر دیا ہے ایسے لیٹر حکومت کے منہ پر طمانچہ ہیں یہ لیٹر خضدار اور قلات کے ضمنی الیکشن سے جے یوآئی کو دور رکھنے کا بہانہ ہے جعلی حکومت اور اسکا وزیر اعلی قوم کے سامنے عیاں ہو گیا ہے۔ترجمان جے یوآئی نے کہا کہ اس لیٹر کو قبل از انتخابات دھاندلی تصور کرتے ہیں

اراکین اسمبلی اور قومی قیادت محفوظ نہیں تو عوام کا کیا حال ہوگاخضدار اور قلات ضمنی انتخاب میں بھی پرانے طریقے سے دھاندلی کا منصوبہ نظر آ رہا ہے۔اسلم غوری نے کہا کہ ایسے حربوں کا مقابلہ کیا ہے اور کریں گے قیادت کا تحفظ کرنا جانتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *