|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

کوئٹہ : آج کوئٹہ کے میتھوڈسٹ چرچ میں اورفلوئنگ مرسی فاؤنڈیشن، اور سوسائٹی فار ریلیف اینڈ ڈیولپمنٹ کے زیر اہتمام تمام طبقاتِ فکر کے لوگوں کے لیے افطار اور عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔
اس تقریب کا مقصد رمضان کے بابرکت مہینے میں بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینا اور امن، محبت اور بھائی چارے کے پیغام کو عام کرنا تھا۔

تقریب کی میزبانی شیزان ولیم نے خوبصورتی کے ساتھ انجام دی جبکہ مہمانِ خصوصی سید نعمان شاہ، سیکرٹری اقلیتی امور حکومت بلوچستان تھے۔

تقریب میں مختلف مذاہب اور طبقاتِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔تقریب سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے مذاہب کے اندر رواداری، امن اور بھائی چارے کے درس، تشدد سے اجتناب اور رمضان کے حقیقی مفہوم پر روشنی ڈالی۔

اس موقع پر سید نعمان شاہ نے حکومت کی جانب سے اقلیتی برادری کے مسائل کے حل اور ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ معروف عالم دین ڈاکٹر قاری رشید نے اسلام کی تعلیمات، امن و برداشت کے پیغام اور اقلیتی برادری کے حقوق کے حوالے سے گفتگو کی۔تقریب کے اختتام پر شرکاء میں تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔

شرکاء نے شیزان ولیم کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی تقریبات باقاعدگی سے منعقد ہونی چاہئیں تاکہ مذاہب کے درمیان غلط فہمیوں اور منفی باتوں کا خاتمہ ہو اور معاشرے میں ہم آہنگی کو فروغ ملے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *