کوئٹہ : پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے قائدین نےپشتو ،براہوی اور ہزار گی اکیڈمیز کے وفد سے ملاقات کی اور یقین دلایا کہ پستونخوا ملی عوامی پارٹی اخلاقی اور سیاسی طور پر ان کے ساتھ ہے۔
وفد نے پارٹی قیادت کو صوبائی حکومت کے مجوزہ “بلوچستان ریجنل لینگویجز اکیڈمیز اینڈ لٹری سوسائٹی بل 2025” کے حوالے سے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ کس طرح یہ بل اکیڈمیوں کی تاریخی اور قانونی حیثیت کو متاثر کرے گا۔
پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنماؤں نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کی پارٹی زبانوں اور ثقافتی اداروں کی خودمختاری کی علمبردار ہے اور وہ کسی بھی صورت ان علمی اداروں کو سرکاری بیوروکریسی کے تابع کرنے کے حکومتی اقدام کی حمایت نہیں کریں گے۔ پارٹی کی جانب سے اکیڈمیوں کو ہر فورم پر بھرپور سیاسی اور اخلاقی حمایت کا یقین دلایا گیا اور کہا گیا کہ ہر فورم پر اس متنازع بل کے خلاف بھرپور آواز اٹھائی جائے گی۔
لینگویجز اکیڈمیز کے ساتھ اخلاقی اور سیاسی طور پر کھڑے ہیں، پی کے میپ
![]()
وقتِ اشاعت : 4 hours پہلے
Leave a Reply