قلات: صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 36 قلات میں ری پولنگ کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج سامنے آ گئے ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار میر ضیاء اللہ لانگو 14 ہزار 281 ووٹ حاصل کرکے پہلے نمبر پر ہیں۔
جمعیت علماء اسلام کے امیدوار میر سعید لانگو 11 ہزار 64 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
جبکہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے امیدوار میر قادر بخش 5 ہزار 835 ووٹ حاصل کرکے تیسرے نمبر پر آئے۔
ری پولنگ کے دوران ڈالے گئے ووٹوں کی مجموعی شرح تقریباً 41 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ واضح رہے کہ یہ نتائج غیر حتمی اور غیر سرکاری ہیں۔
Leave a Reply