|

وقتِ اشاعت :   3 hours پہلے

کوئٹہ: معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان برائے میڈیا و سیاسی امور شاہد رند نے پسنی کے علاقے وارڈ نمبر دو میں ایک رہائشی کوارٹر پر دستی بم حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے

انہوں نے کہا کہ اس حملے میں سندھ سے تعلق رکھنے والے پانچ مزدور زخمی ہوئے ہیں، جنہیں فوری طور پر طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے شاہد رند نے کہا کہ صوبائی حکومت زخمی مزدوروں کے علاج و معالجے کے لیے تمام ممکنہ سہولیات فراہم کر رہی ہے اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ زخمیوں کی بہترین دیکھ بھال یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ واقعے میں ملوث عناصر کو کسی صورت قانون سے بچنے نہیں دیا جائے گا اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان میں امن و امان کو خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت امن کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *