|

وقتِ اشاعت :   3 hours پہلے

ایران نے اپنے اہداف میں اضافہ کرتے ہوئے خطے میں امریکی اور اسرائیلی سرمایہ کاری، معاشی مفادات اور اہم اسٹریٹجک مقامات کو نشانہ بنانے کے اعلان کیا ہے۔ جس میں معاشی مراکز اور بینک بھی شامل ہیں۔ ایرانی میڈیا نے اس دھمکی کو حملوں میں ایران کے ایک بینک کو نشانہ بنانے کا ردعمل قرار دیا ہے۔

ایران کے خاتم الانبیاء جوائنٹ کمانڈ کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے کہا ہے کہ امریکی اور صہیونی حکومت نے اپنے مقاصد میں ناکامی کے بعد اب بینک کو نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس اقدام نے ہمیں مجبور کیا ہے کہ ہم بھی خطے میں امریکا اور صیہونی ریاست سے وابستہ اقتصادی مراکز اور بینکوں کو نشانہ بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اور اسرائیل کو اب ایران کی جانب سے شدید جوابی کارروائی کی توقع رکھنی چاہئے۔

ایرانی حکام نے خطے کے عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بینکوں کے ایک کلومیٹر کے دائرے سے دور رہیں تاکہ کسی ممکنہ کارروائی کی صورت میں نقصان سے بچا جا سکے۔

اس سے قبل ایرانی حکام مسلسل اس بات پر زور دیتے آئے ہیں کہ ایران اپنے اوپر ہونے والے حملوں کے جواب میں خطے میں ان فوجی اڈوں پر حملے کرے گا جہاں سے امریکا اور اسرائیل نے ایران پر حملے کیے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *