|

وقتِ اشاعت :   June 20 – 2016

کوئٹہ : بلوچستان کے آئندہ مالی سال 2016-17 کے بجٹ میں کوئٹہ شہر کی فراہمی آب اسکیم کیلئے 40 ارب روپے مختص کئے گئے اور اس حوالے سے10 ارب روپے رواں مالی سال سے لئے جائینگے کوئٹہ شہر کیلئے خصوصی ترقیاتی پیکج کی مد میں 5 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں اور حکومت چین کی تعاون سے کوئٹہ ماس ٹرانزٹ ٹرین اسکیم کیلئے2 ارب روپے اور کوئٹہ گرین پروجیکٹ کیلئے1 ارب روپے مختص کئے گئے بلوچستان کے آئندہ مالی سال 2016-17 کا بجٹ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے ایوان میں پیش کر تے ہوئے کہا کہ پٹ فیڈر کینال سے کوئٹہ شہر کو پانی فراہم کرنے کی غرض سے کوئٹہ واٹر سپلائی پروجیکٹ کیلئے40 ارب روپے مختص کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس حوالے سے 10 ارب روپے آنے والے مالی سال 2016-17 کیلئے مختص کئے گئے ہیں کوئٹہ شہر کی خوبصورتی اور ترقی میں بہتری لانے کی غرض سے کوئٹہ شہر کی خصوصی ترقیاتی پیکج کی مد میں 5 ارب روپے مختص کئے گئے اور اسی طر حکومت چین کی تعاون سے کوئٹہ ماس ٹرانزٹ ٹرین کیلئے2 ارب روپے فراہم کئے جائینگے اور کوئٹہ گرین بس پروجیکٹ کیلئے ایک ارب روپے مختص کئے گئے ۔