کوئٹہ : شہید میر عبدالخالق لانگ نے قومی حقوق کے حصول وطن کی خوشحالی بلوچ قوم کی قومی شناخت اور سماجی برائیوں کے خلاف بھر پور جد وجہد کی میر عبدالخالق لانگو بلوچ سیاست و جد وجہد میں نمایا ں مقام و کردار کے حامل تھے ساحل و سائل پر دسترس کے لئے ان کی کمٹمنٹ ،دوستوں کے ساتھ رابطہ، قبائلی تنازعات کو حل کرنے میں بھر پور رول ادا کیا مشکل حالات میں انتہائی ثابت قدمی کے ساتھ سیاسی جد جہد سے وابستہ رہے مچھ سینٹرل جیل اور کوئٹہ قلی کیمپ کی دیواریں ان کی تدبرو جرات کی گواہی آج بھی دیتی ہیں ان خیالات کا اظہار شہید میر عبدالخالق لانگو کی پندر ہوں برسی کے حوالے سے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس پارٹی کے مرکزی رہنماء سیکرٹری اطلاعات میر جان محمد بلیدی ، سینیٹر میر کبیر محمد شئی ، خیر بخش بلوچ ، اسلم بلوچ ، ٹکری شفقت لانگو، نیاز بلوچ، میر عطاء اللہ بنگلزئی گلرام اسلم بلوچ میران بخش بلوچ ، عمران ، بلیدی، موسیٰ جان خلجی ،علی احمد لانگو اور نیاز اللہ لانگو نے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ تعزیتی ریفرنس میں شہید میر عبدالخالق لانگو کو سیاسی وقومی جد وجہد پر خراج عقیدت پیش کیا گیا میر جان محمد بلیدی نے کہاکہ نیشنل پارٹی کی مقبولیت اور ملک بھر میں سیاسی پذیرائی سے بعض عناصر وگروہ خوفزدہ ہوگئے ہیں اس لئے پارٹی کے خلاف ایک سازش شروع کردی گئی ہے اور میڈیا ٹرائل شروع کردیا گیا ۔انہوں نے کہاکہ کرپشن اس معاشرے میں ناسور کی شکل اختیار کرچکی ہے اس کے خلاف بھر پور کارروائی ہونی چاہئے لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑھ رہاہے کہ بلوچستان میں سارے بڑے مگر مچھ آزاد گھوم رہے ہیں کرپشن کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں ہونی ضروری ہیں نیب 2002 سے لیکر تاحال کرپشن میں ملوث تمام افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائے۔ انہوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی ایک قومی پارٹی ہے جو بلوچستان کے عوام کے قومی و سیاسی حقوق کے حصول اور ساحل وسائل پر بلوچستان کے عوام کے حق اختیار کو تسلیم کرنے کے حوالے سے جمہوری و سیاسی حکمت عملی کے تحت جدوجہد کر رہی ہے ۔نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء سینیٹر میر کبیر محمد شہئی نے خطاب کرتے ہوئے شہید میر عبدالخالق لانگو کو خراج عقیدت پیش کیا ۔انہوں نے کہا کہ شہیدمیر لانگو کسی تعریف کے محتاج نہیں ہیں نیپ کی سیاسی جدوجہد میں شہید میر لانگو نے اہم کردار ادا کیا بلوچستان کے مفلوک الحال عوام کی سیاسی جد وجہد قومی حقوق کے حصول میں بھر پور اپنا حصہ ادا کیا ہے قید و بند کے مشکل حالات میں انتہائی ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا ہے مچھ جیل اور قلی کیمپ کی دیواریں اس کی گواہی دے رہی ہیں انہوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی کی مقبولیت و پذیرائی سے بعض عناسر پریشان ہو رہے ہیں بی ایس او کے کارکنوں کو اپنا سیاسی کردار بہتر انداز میں ادا کرنے کی ضرورت پیش آرہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ احتساب بلا تفریق کسی کو خاطر میں لائے بغیر عمل میں لایا جائے انہوں نے کہاکہ پارٹی کے خلاف میڈیا ٹرائل شروع کردیا گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی پارلیمنٹ کی بلا دستی قانون کی حکمرانی ، قوموں کی برابری کیلئے بھر پور انداز میں جد وجہد کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اٹھارویں ترمیم کے لئے نیشنل پارٹی کی قیادت نے اہم رول ادا کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وفاق کو صوبوں پر اپنی اجارہ داری ختم کرنی ہوگی اور قوموں کی برابری کو تسلیم کرنا ہوگا۔ تعزیتی اجلاس سے کوئٹہ کے آرگنائزر خیر بخش بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان میں قومی جد وجہد ساروان و بلوچستان میں پارٹی کو فعال بنانے میں شہید میر عبدالخالق لانگو ، میر عبداللہ جان محمد شہی او رجہانگیر بلوچ نے انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مضبوط سیاسی پارٹی پلیت فارم ہی واحد ضامن ہوگاقوموں کے ساحل و وسائل پر حق اختیار کا انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی بلوچستان کے قومی حقوق کے حصول ، جمہوریت کے استحکام اور ساحل و وسائل پر اہم سیاسی وقومی کرداراد اکرسکتی ہے۔ تعزیتی اجلاس سے اسلم بلوچ نیاز بلوچ ،ٹکری شفقت لانگو ، حاجی عطاء اللہ بنگلزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عظیم ہیں شہید میر عبدالخالق لانگو جنہوں نے عدل و انصاف ، بلوچستان کے پسے ہوئے طبقات کے مفادات کیلئے جدو جہد کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ شہید میر عبدالخالق لانگو اور میر عبداللہ جان محمد شہی مشکل حالات میں انتہائی ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا انہوں نے کہاکہ بی این وائی ایم میں شمال ہوکر ان قائدین نے ہمیں حوصلہ دیا مشکل حالات میں انتہائی ثابت قدم رہے اوراصولی سیاست پر کبھی کمپرومائز نہیں کیا ۔اجلاس سے پارٹی کے رہنماوں میران بخش بلوچ ، گہرام اسلم بلوچ ، علی احمد لانگو ، موسیٰ جان خلجی، عمران بلیدی، نیاز اللہ لانگو نے خطاب کیا تقریب کے آٖغاز میں شہید کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور شہید کے ایثال ثوب کیلئے دعا کی گئی۔