کوئٹہ : جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیرمولاناولی محمدترابی کی صدارت میں جمعیت میٹروپولیٹن کونسلروں اورضلعی سماجی کمیٹی کامشترکہ اجلاس سیدعبدالکبیرآغاکی رہائش گاہ پرہواجس میں کونسلروں سے متعلق امورپرغورکیاگیااوراہم فیصلے کے گئے،اجلاس سے مولاناولی محمدترابی،حاجی نورگل خلجی،عزیزاللہ پکتوی،فاروق لانگو،چوہدری محمدعاطف،سیدعبدالکبیرآغا،محمدحسین اورقاضی قاہراچکزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قوم پرستوں نے گزشتہ تین سال کے دوران اربوں روپے کی کرپشن کی ہے خالدلانگوکے گھرپرچھاپہ اورغیرملکی کرنسی کی برآمدگی قوم پرستوں کی کرپشن کے سیاہ کارنامے ہیں انہوں نے کہاکہ خالدلانگوکے انکشاف کے مطابق سابق وزیراعلی ڈاکٹرمالک کوبھی گرفتارکرکے شامل تفتیش کیاجائے کرپشن کیس میں صرف خزانہ سیکرٹری اورخالدلانگوکی گرفتاری کافی نہیں ہے نیب کی کارروائی قابل تحسین ہے لیکن یہ کارروائی کافی نہیں ہے بلکہ پشتون قوم پرست پارٹی کے متعددایم پی ایزاوروزراء کرپشن اورخوردبردمیں ملوث ہیں کوئٹہ شہرکے اندرمتعددسرکاری املاک پرانہوں نے قبضہ کررکھاہے تحصیل گلستان اورتوبہ اچکزئی میں کروڑوں روپے کی کرپشن ہوئی ہے ژڑہ بندسے کراس تک سڑک پرکی گئی کرپشن پرنیب کیوں خاموش ہے انہوں نے کہاکہ تمام ایم پی ایزاوروزراء سے تحقیقات کی جائیں چورچورہے جمعیت کسی کادفاع کرے گی بلکہ نیب کے ساتھ ہرممکن تعاون بھی کرے گی انہوں نے کہاکہ خالدلانگوکی کرپشن قوم پرستوں کے ماتھے پربدنماداغ ہے صرف خالدلانگونہیں درجنوں ایم پی ایزکرپشن میں شامل ہیں سب کوتفتیش میں شامل کرکے عوام کے ٹیکس سے بننے والے اربوں روپے کی کرپشن کی رقم دوبارہ قومی خزاہ میں جمع کیاجائے۔