|

وقتِ اشاعت :   March 25 – 2026

کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے تھانہ خالق شہید کے ایریا میں نوجوان نے معمولی تکرار پر اپنے والد کو قتل کردیا پولیس کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے خلجی کالونی میں نوجوان ایوب نے فائرنگ کرکے اپنے والد حاجی طور کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردی نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔