|

وقتِ اشاعت :   March 25 – 2026

ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ ایران ’خطے میں امریکہ کے ہر قسم کے نقل و حرکت کی نگرانی کر رہا ہے۔‘

سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں انھوں نے لکھا کہ ’اپنی سرزمین کے دفاع کے لیے ہمارے عزم کا امتحان نہ لیں۔‘

مطابق پینٹاگون 82ویں ایئربورن ڈویژن کی گراونڈ فورسز کو خطے میں بھیجنے پر غور کر رہا ہے۔

کچھ ایسی غیرتصدیق شدہ اطلاعات بھی منظرِ عام پر آئی ہیں کہ ٹرمپ انتظامیہ قالیباف کو ایران میں اپنا ممکنہ پارٹنر یا مستقبل میں ملک کے رہنما کے طور پر دیکھ رہی ہے۔

ایران کی بحریہ کے کمانڈر شہرام ایرانی نے کہا ہے کہ امریکی طیارہ بردار بحری بیڑا یو ایس ایس ابراہم لنکن پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔

شہرام ایرانی نے خبردار کیا کہ جیسے ہی یہ امریکی بیڑا ایرانی میزائلوں کی رینج میں آئے گا اسے نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

ایرانی بحریہ کا کہنا ہے کہ امریکی بحری بیڑے نے دعویٰ کیا ہے کہ  ساحل سے داغے گئے کروز میزائلوں کے بعد امریکی طیارہ بردار بحری جہاز نے اپنی پوزیشن تبدیل کی ہے۔