گوادر:گوادر کے علاقے پلیری لنک روڈ پر فائرنگ کے واقعے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ واقعہ تھانہ صدر گوادر کی حدود میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت ٹی ٹی سی کالونی گوادر کے رہائشی غلام قادر ولد مراد بخش، چابہار ایران کے رہائشی ارشد ولد اباباگر اور ضلع کیچ کے رہائشی قمبر ولد بدل کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق تینوں افراد کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کیا۔ گوادر پولیس کے مطابق لاشوں کو قانونی کارروائی ہسپتال منتقل کر دیا ۔ڈسٹرکٹ پولیس گوادر کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی تلاش کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے محرکات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں پر تفتیش کی جا رہی ہے۔
Leave a Reply