|

وقتِ اشاعت :   April 1 – 2026

قلات:قلات کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قبائلی رہنما سمیت2افراد کو ہلاک جبکہ ایک شخص کو زخمی کردیا۔

قلات پولیس کے مطابق بدھ کو یونین کونسل نیمرغ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنماء میر سخی عبدالرحیم ولد عبدالغفور قوم ساسولی سکنہ کاریز نیمرغ اور ظفراللہ ولد سعداللہ قوم ساسولی سکنہ گدرسوراب جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شخص اکرام اللہ ولد نورمحمدقوم ساسولی سکنہ نیمرغ شدید زخمی ہوگیا۔

واقعہ کی اطلاع ملرتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعشوں اورزخمی کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں جبکہ زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کیلئے کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔ پولیس مزید کارروائی کررہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *