کوئٹہ+قلات : بلوچستان کے ضلع کوہلو میں بیٹے نے فائرنگ کرکے والد اوربھائی کو قتل کردیاجبکہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک اوربھائی بھی شدیدزخمی ہوگئے قاتل کو لیویز نے کارروائی کرتے ہوئے گرفتارکرلیاہے قلات میں مسلح افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ضلع کوہلو کے علاقے تمبو میں نصیر خان نامی شخص نے فائرنگ کرکے اپنے والد بلوچ خان پوادی اوربھائی امیر خان کو قتل کردیا جبکہ فائرنگ سے حملہ آور کا بھائی چاکر بھی زخمی ہوگئے واقعہ کے بعد ملزم فرارہونے میں کامیاب ہوگیا تاہم لیویز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتارکرکے تفتیش شروع کردی ۔علاوہ ازیں گزشتہ روز ضلع قلات کے علاقے نمرغ میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے خاتون سمیت دو افراد کوقتل کردیا ضلعی انتظامیہ کے مطابق واقعہ سیاہ کاری کانتیجہ ہے ۔اس سلسلے میں مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔