|

وقتِ اشاعت :   June 23 – 2016

کوئٹہ : سبی کے علاقے میں بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک شخص زخمی ۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو سبی کے علاقے گوٹھ غوری تحصیل لہڑی میں بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک شخص غنی ولد مسکین زخمی ہوگیا جسے فوری طورپر قریبی ہسپتال پہنچا دیا ،مستونگ لیویز کو دوران گشت ایک شخص کی لاش ملی ۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو مستونگ لیویز کو دوان گشت گنجادوئی غوث آباد کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی جسے قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچایا جہاں پر لاش کی شناخت غلام قادر ولدقادر بخش کے نام سے ہوئی ۔ ڈاکٹروں کے مطابق متوفی کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے ۔