کوئٹہ : ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ آصف خان نے گزشتہ روز 2 بھائیوں کے قتل میں سرکاری اسلحہ کے استعمال کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تا حال واردات میں استعمال ہونے والے اسلحے کی سرکاری سطح پر کوئی تصدیق نہیںہوئی پولیس ملزم انسپکٹر نقیب اللہ کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے اور واقعہ کی تحقیقات جاری ہے جلد ہی حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں گے۔
اپنے جاری کردہ بیان میں ایس ایس پی آپریشنز نے کہا ہے کہ پولیس ملزم کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہے ملزم کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گاقانون سب کیلئے برابر ہے، کسی کو رعایت نہیں دی جائے گی سہولت کاری کے الزامات کی بھی تحقیقات کی جارہی ہیں اس حوالے سے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے واقعہ سے متعلق شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیںعوام کو گمراہ کن خبروں سے اجتناب کرنے کی ہدایت
انہوں نے کہا کہ تا حال واردات میں سرکاری اسلحہ کے استعمال کی تصدیق نہیں ہوئی تحقیقات سے قبل اس بات کی تصدیق نہیں کی جاسکتی پولیس اپنی ذمہ داری اور فرائض کو احسن طریقے سے نبھارہی ہے اور ملزم کی جانب سے موقع واردات میں چھوڑی گئی گاڑی نان کسٹم پیڈ ہے جس کی تحقیقات جاری ہے۔
Leave a Reply