|

وقتِ اشاعت :   1 day پہلے

آبنائے ہرمز کی کامیاب ناکا بندی کے امریکی دعوے کے باوجود ایران سے منسلک کم از کم 34 آئل ٹینکر ہرمز کو عبور کرچکے ہیں۔ 

معروف امریکی مالیاتی جریدے نے تصدیق کی ہے کہ اِن میں سے کم از کم 6 بحری جہاز 10.7 ملین بیرل ایرانی خام تیل لے جا رہے تھے، اس سے ایران کے لیے تقریباً 910 ملین ڈالر کی آمدنی بنتی ہے۔

دوسری طرف امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ ناکا بندی کے بعد سے ایرانی بندرگاہوں پر آنے اور جانے والے 28 جہازوں کو واپس بھیجا ہے۔ 

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ  نے کہا ہے کہ بحری تجارت میں رکاوٹ ڈالنے کا مقصد ایرانی حکومت کی بنیادی آمدنی کو ہدف بنانا ہے، کوئی بھی ایران سے خفیہ تجارت  میں ملوث پایا گیا تو امریکی پابندیاں عائد ہوں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *