|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

کراچی:  سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے لیاری میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بزنجو چوک میں زیرِ تعمیر عمارت کے ڈھانچے کو مسمار کر دیا۔عمارت بغیر منظوری اور قوانین کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے تعمیر کی جا رہی تھی، جس پر ایس بی سی اے نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ابتدائی اسٹرکچر کو گرا دیا۔


ڈی جی ایس بی سی اے مزمل ہالیپوٹو نے واضح کیا کہ غیر قانونی تعمیرات کے معاملے میں زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے اور کسی کو بھی قانون سے بالاتر ہو کر تعمیرات کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کی ہدایات پر شہر بھر میں کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔


ان کا کہنا تھا کہ بزنجو چوک لیاری میں کی گئی کارروائی مکمل طور پر قوانین کی خلاف ورزی اور بغیر منظوری تعمیرات کے باعث عمل میں لائی گئی، جبکہ اس میں ملوث عناصر کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
ڈی جی ایس بی سی اے کے مطابق لیاری سمیت شہر بھر میں غیر قانونی تعمیرات کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا اور ذمہ دار افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *