|

وقتِ اشاعت :   3 hours پہلے

کوئٹہ: نیشنل پارٹی تحصیل گوکدان کا جنرل باڈی اجلاس آصف فقیر ہاوس بہمن میں منعقد ھوا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ پارٹی اسی وقت مضبوط ہوگی

جب تحصیل اور یونٹ کی سطح پر تنظیم کو فعال اور مستحکم بنایا جائے گا انہوں نے کارکنان پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھاتے ہوئے پارٹی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں تاکہ تنظیم کو مزید مضبوط بنایا جا سکے ان کا کہنا تھا کہ نیشنل پارٹی بلوچستان کے عوام کی حقیقی آواز ہے اس موقع پر مرکزی رہنما سینیٹر جان محمد بلیدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ تنظیمی ڈھانچے کی بہتری کے لیے ضروری ہے کہ تحصیل اور یونٹ کی سطح پر سرگرمیاں تیز کی جائیں، کیونکہ فعال یونٹس ہی مضبوط پارٹی کی بنیاد ہوتے ہیں

اجلاس میں مرکزی جوائنٹ سیکریٹری میر حمل بلوچ، ضلع کیچ کے صدر یونس جاوید، تحصیل صدر آصف فقیر سمیت دیگر رہنماں اور کارکنان نے بھی خطاب کیا اور اپنی کارکردگی رپورٹس پیش کیں اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما جسٹس ریٹائرڈ شکیل احمد بلوچ، ڈاکٹر نور بلوچ اور واجہ بجار بلوچ سمیت دیگر رہنماں نے بھی شرکت کی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *