|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

کوئٹہ:  کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں نامعلوم سمت سے راکٹ فائر کیے جانے کے واقعات کے بعد سیکیورٹی ادارے فوری طور پر متحرک ہو گئے ہیں۔

ڈی آئی جی کوئٹہ کے مطابق اختر محمد روڈ، شانتی نگر، فقیر محمد روڈ اور میر احمد خان روڈ پر ٹرانسفارمر کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے راکٹ فائر کیے گئے۔

خوش قسمتی سے واقعے میں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔حکام کے مطابق واقعے کے بعد پولیس، سی ٹی ڈی اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے مشترکہ طور پر مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں اور مشتبہ مقامات کی چیکنگ جاری ہے۔شہر بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے جبکہ داخلی و خارجی راستوں پر نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ تمام متعلقہ یونٹس کو متحرک کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے بروقت نمٹا جا سکے۔

ڈی آئی جی کوئٹہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع قریبی پولیس اسٹیشن کو دیں تاکہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *