|

وقتِ اشاعت :   3 hours پہلے

اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی جنگ بندی کی اپیل کےبعد دونوں فریقین کی جانب سے سیزفائرقبول کیاگیا، سیزفائرسے خطے میں کشیدگی میں کمی آئی اور سفارتی عمل کیلئے راستہ ہموار ہوا، جنگ بندی کے نتیجے میں حملے رکے، قیمتی جانیں بچیں، انفرا اسٹرکچرکو نقصان سےمحفوظ رکھا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ جنگ بندی سے مذاکرات کیلئے سازگار ماحول پیدا ہوا، اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے بعد سفارتی رابطے اوربات چیت کا سلسلہ جاری ہے،پاکستان دونوں فریقین کےساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔

ترجمان کے مطابق پاکستان نے واضح کیا ہے کہ سفارتکاری کا عمل جاری ہے، مسئلے کے پرامن اور مذاکراتی حل کیلئے کوششیں جاری رکھی جائیں گی، پاکستان نے آبنائے ہرمز کو عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل کیلئے اہم گزرگاہ قرار دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان جہازوں کی محفوظ آمد ورفت پر زور دیتا ہے، آبنائے ہرمزمیں کشیدگی کے عالمی معیشت پر اثرات ہورہے ہیں، اس کی معمول کی بحالی ضروری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *