دوسری جانب ہین گینگ گروپ نے گوادر منصوبے سے متعلق وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے مثبت پیش رفت کی نشاندہی کی ہے۔ کمپنی کے مطابق وہ وفاقی اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور برآمدات و پیداوار سے متعلق درپیش مسائل کے حل کیلئے مثبت اقدامات جاری ہیں۔
وقتِ اشاعت : 2 hours پہلے
کوئٹہ: ہین گینگ کمپنی نے گزشتہ روز پاکستان میں اپنے آپریشنز بند کرنے کا اعلان کیا تھا، تاہم وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی بروقت مداخلت کے بعد صورتحال تبدیل ہوگئی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کمپنی اور وفاقی حکومت سے فوری رابطے کیے، جس کے نتیجے میں وفاقی حکومت نے ہین گینگ کمپنی کو گدھے کے گوشت اور کھال کی ایکسپورٹ کی اجازت دے دی، اور کمپنی نے پاکستان میں اپنے آپریشنز دوبارہ بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔
دوسری جانب ہین گینگ گروپ نے گوادر منصوبے سے متعلق وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے مثبت پیش رفت کی نشاندہی کی ہے۔ کمپنی کے مطابق وہ وفاقی اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور برآمدات و پیداوار سے متعلق درپیش مسائل کے حل کیلئے مثبت اقدامات جاری ہیں۔
کمپنی نے امید ظاہر کی کہ موجودہ چیلنجز جلد حل ہو جائیں گے اور آپریشنز معمول پر آ جائیں گے۔ ہین گینگ کمپنی نے سی پیک منصوبے پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری دونوں ممالک کیلئے نہایت اہم ہے اور درپیش مسائل عارضی نوعیت کے ہیں۔
بیان میں حکومت پاکستان اور متعلقہ اداروں کی جانب سے ملنے والی توجہ اور تعاون کو سراہا گیا، جبکہ اس عزم کا بھی اعادہ کیا گیا کہ کمپنی اپنے ملازمین کیلئے مستحکم روزگار اور آمدن کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے اور گوادر کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار جاری رکھے گی۔
Leave a Reply