|

وقتِ اشاعت :   2 hours پہلے

گوادر: گوادر پورٹ پر مئی 2026 کا پہلا ٹرانس شپمنٹ کارگو جہاز ایم وی شو لانگ لنگر انداز ہوگیا، جو مئی 2026 میں گوادر پورٹ پر آنے والا پہلا بڑا جہاز ہے۔

میڈیا کوآرڈینیٹر کے مطابق جہاز میں 16 ہزار 77 میٹرک ٹن ٹرانس شپمنٹ کارگو موجود ہے، جس میں 13 ہزار سے زائد پیکجز پر مشتمل چینی ساختہ صنعتی آلات اور پائپس شامل ہیں، یہ سامان کویت کے لیے روانہ کیا گیا تھا تاہم آبنائے ہرمز میں جاری بحری صورتحال کے باعث اسے گوادر منتقل کیا گیا۔

چیرمین گوادر پورٹ نورالحق بلوچ کے مطابق اپریل 2026 کے دوران گوادر پورٹ پر چار ٹرانس شپمنٹ جہازوں کی آمد ریکارڈ کی گئی تھی، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ علاقائی سطح پر متبادل روٹس کی تلاش میں گوادر کی اہمیت بڑھ رہی ہے۔

چیرمین گوادر بندرگاہ کے مطابق ڈائیورٹ ہونے والے جہازوں کے لیے برتھنگ، کارگو ہینڈلنگ اور دستاویزی عمل کو مؤثر انداز میں مکمل کیا جا رہا ہے، جس سے پورٹ کی آپریشنل تیاری اور عالمی تجارت کے لیے قابل اعتماد حیثیت مزید مستحکم ہو رہی ہے۔

یہ عمل گوادر پورٹ کو بحیرہ عرب میں ایک اہم ٹرانس شپمنٹ حب کے طور پر ابھار رہی ہے، جو خلیجی اور علاقائی منڈیوں کے لیے محفوظ اور موثر متبادل راستہ فراہم کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *