|

وقتِ اشاعت :   July 15 – 2016

کوئٹہ : اینٹی نارکوٹکس فورس نے ایک بڑی کاروائی کے دوران 11ارب روپے بین الااقوامی مالیت کی 5.5 ٹن منشیات برآمد کر لی، جسمیں2 1.02 ٹن ہیروئن اور 4.51 ٹن افیون شامل ہے۔ علاوہ ازیں ،اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف جاری ملک گیر مہم کے دوران 1 منشیات فروش کوگرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس کوئٹہ نے خفیہ اطلاعات پر مبنی ایک کاروائی کے دوران ضلع پشین سے1.022 ٹن ہیروئن اور 4.51 ٹن افیون برآمد کر لی۔منشیات ضلع پشین کی تحصیل بارشورکے علاقے کلی تورتنگائی کے پہاڑی علاقے میں واقع خفیہ مقام پر چھپائی گئی تھی۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق، یہ منشیات کسی دیگرگروہ کے حوالے کئے جانے کی غرض سے ذخیرہ کی گئی تھی اور بعدازاں کسی نا معلوم منزل پرمنتقل کی جانی تھی۔ دریں اثناء ،اینٹی نارکوٹکس فورس اولپنڈی نے ضلع اٹک کے گاؤں ماڑی کنجور میں واقع خان چوک کے قریب چھاپہ مار کرایک مقامی منشیات فروش کو گرفتار کر کے اس کے ذاتی قبضے سے 2کلوگرام چرس برآمد کر لی۔ دونوں مقدمات اینٹی نارکوٹکس فورس کے متعلقہ تھانوں میں درج کر لئے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔