|

وقتِ اشاعت :   July 19 – 2016

لندن : برطانوی میگزین نے دعویٰ کیا ہے کہ شہزادی کیٹ مڈلٹن 4 ماہ کی حاملہ ہیں اور رواں سال کے آخر تک شاہی جوڑے کے ہاں نئے مہمان کی آمد متوقع ہے۔ گزشتہ روز برطانوی میگزین لائف اینڈ اسٹائل دعویٰ کیا ہے کہ شہزادی نا صرف حاملہ ہیں بلکہ اس سال کے آخر تک ان کے گھررائل بے بی کی ولادت متوقع ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ شہزادی کیٹ غیر متوقع طور پرحاملہ ہونے کے بعد پھر سے ماں بننے کی خوشی سے لطف اندوز ہو رہی ہیں،شاہی جوڑا کو بڑا کنبہ پسند ہے اور وہ چار بچے چاہتے ہیں اور انھیں اس بات پر کوئی اعتراض نہیں ہے کہ ان کے گھر اگلا بچہ لڑکا ہوتا ہے یا لڑکی کیونکہ وہ پہلے سے ایک بیٹے اور بیٹی کے والدین ہیں اس لیے وہ اگلا بچہ صرف صحت مند چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ شاہی محل کی طرف سے اب تک شہزادی کیٹ کے تیسرے بچے کے ساتھ حاملہ ہونے کی خبر کا سرکاری طور پر اعلان نہیں کیا گیا ہے ۔