تربت : نیشنل پارٹی کا ہر قدم نئی نسل کے بہتر مستقبل کی آبیاری کے لیے اٹھا ہے ، عوام نیشنل پارٹی کی حکومتی کاکردگی کا اعتراف آج نہیں تو کل ضرور کرے گی ، حکومت سنبھالتے ہی علاقے میں آلو ٹماٹر کی طرح بکتی منشیات اور امن و امان کی بد ترین صورتحال کا سامنا تھا اور یہ پارٹی قیادت کے لیے بد ترین چیلنجز تھے ، ہم پر طرح طرح کے الزامات لگائے گئے کہ ہم نے بلوچ سائل وسائل کا سودا کیا ہے مگر نیشنل پارٹی کی قیادت کل کی طرح آج بھی صاف و شفاف ہے اور کسی بھی احتسابی عمل میں خود کو پیش کرنے کے لیے تیار ہے ہم نے بلوچ وسائل کا سودا تو اپنی جگہ بلکہ ہم نے بلوچستان کی ایک کنکری بھی اٹھاکر کسی کو نہیں دی ہے اور ہمیشہ بلوچ سائل و سائل کے تحفظ اور نئی نسل کے مستقبل کو زیادہ سے زیادہ محفوظ بنانے میں کردار ادا کیا ہے ، تربت میں NTSکے ذریعے کئی نوجوانوں کو روزگار پہ کھپایا ہے ، ملک آباد سمیت زوربازار سے چاہ سر تک کے لوگوں کے صحت کے مسائل کے حل کے لیے بہت جلد سول ڈسپنسری کا قیام عمل میں لایا جائے گا اور ملک آباد کو درپیش دیگر مسائل کے حل کے لیے کوششیں جاری رہیں گی ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اور نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے نیشنل پارٹی کی ملک آباد یونٹ کے دورے کے موقع پر منعقدہ کارنر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ نہوں نے کہا کہ تربت اور گرد ونواح میں اس وقت بھی نوجوانوں کو منشیات کی لعنت کا سامنا ہے اور اس کے خاتمے کے لیے ہم نے اپنی تمام تر توانائیاں لگا رکھی ہیں مگر اس لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں ہمیں اس وقت کامیابی ہوگی جب عوام اس لعنت کے خلاف کھڑی ہوگی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ ہم زبانی جمع خرچ سے عوام کو دھوکہ دہی کی سیاست کے متحمل نہیں ہیں بلکہ ہم ایک واضع ویژن لے کر میدان میں نکل آئے ہیں اور اپنے عمل کے ذریعے تبدیلی عوام کے سامنے لائی ہے اب اس کا فیصلہ عوام کریں کہ ان کی لیڈر شپ کا صحیح حق کس نے ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ ایک طرف سٹی پلان ، جگہ جگہ سیوریج لائنز کا جال ، تربت یونیورسٹی ہو ، یا میڈیکل اور ایلیمنڑی کالج، سکولوں اور کالجز مین سہولیات کی فراہمی ہو یا سٹی پلان کی تعمیر ی منصوبہ وہ مثالی کارنامے ہیں جن کے اثرات نا صرف دیرپا ہیں بلکہ بلوچ نئی نسل کے بہتر مستقبل کو بہترین طرز سے آراستہ کرنے کی ایک مدبرانہ سوچ کی عکاس ہے جس کا ادراک اگر آج ہماری سادہ لو عوام نہیں کرے گی تو کل پوری قوم چیخ کر کہے گی کہ نیشنل پارٹی کی قیادت نے اپنے دور اقتدار میں عوام کے پیسے عوام پر خرچ کیے کیونکہ نیشنل پارٹی کی قیادت نے اپنے ڈھائی سال کی CMشپ میں خاموشی سے محنت کی اور مخالفین کے تمام تر زہریلے پروپیگنڈوں پر کان دھرے بغیر اپنا مشن جاری رکھا اور یہ کہتا ہوں کہ وہ وقت دور نہیں جب نیشنل پارٹی کی مثالی کارکردگی پر ہماری کامیابی چیخ چیخ کر سامنے آئے گی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ڈسٹرکٹ کونسل کیچ کے چےئرمین حاجی فدا حسین دشتی نے کہا کہ نیشنل پارٹی کی قیادت نے حالت جنگ میں عوام کی قیادت بھیڑا سر پر لیا اور غریب پروری اور رویوں میں تبدیلی کی سیاست کو پروان چڑھایا اور علاقے میں اتنی بڑی تبدیلی کے موجب بنے ہیں جس سے انکار مشکل نہیں بلکہ نا ممکن ہے ، مئیر میونسپل کارپوریشن تربت قاضی غلام رسول نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی نے امن و مان سے لے کر دیگر سیاسی سماجی اور مذہبی مسائل پر علاقے میں عوام کی بہتر رہنمائی کی ہے جس کے واضع ثبوت موجود ہیں انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی ملک آباد یونٹ قابل داد ہے جس کے کارکنوں نے مثالی پروگرام کا اہتمام کیا انہوں نے کہا کہ ملک آباد کے مذہبی رہنما ؤں کا بھی تہہ دل سے مشکور ہیں جنہوں نے اس اجلاس میں اپنی شرکت کو یقینی بنایا ، نیشنل پارٹی کی مرکزی خاتون رہنما بانک طاہرہ خورشید نے اپنے خطاب میں کہا کہ نیشنل پارٹی نے ہمیشہ رواداری کی سیاست کو پروان چڑھانے کی پالیسی اختیار کی ہے اور اس کے دیر پا نتائج سے جلد لوگ مستفید ہونگے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالمالک لوچ نے اقتدر سنبھالتے ہی بلوچستان کے تعلیمی بجٹ کو 3فیصد سے 24فیصد کرکے ثابت کر دیا تھا کہ ہمارا مشن پڑھا لکھا بلوچستان ہے ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر انجینئر حمید بلوچ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے سائل وسائل بلوچ کے ہیں اور اور جب وفاق اس کا ادراک کرے گی تو بلوچ خوشحال اور بلوچستان پر امن ہوگا ۔