|

وقتِ اشاعت :   July 23 – 2016

کوئٹہ : بلوچستان اسمبلی میں جمعیت علماء اسلام کے پارلیمانی و اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ ہم اپنے علاقوں میں ترقیافتہ بنا دیں لوگوں کے مسائل حل کرنا ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہے جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ عوام کے مسائل کو سنجیدگی سے حل کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام چاہے اپوزیشن میں ہوں یا حکومت میں عوام کی خدمت جاری رکھی ہوئی ہے اقتصادی راہداری منصوبے پر کوئی بھی معاہدہ قابل قبول نہیں ہوگا صوبہ کے عوام کے حقوق کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اقتصادی راہداری منصوبے میں بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے عوام کو ہر حال میں شامل کرنا ہوگا عوام کے بغیر کوئی منصوبہ قابل قبول نہیں ہوگا انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے وعدہ کیا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبے میں بلوچستان کے عوام کو ہرحال میں شامل کرنا ہوگا اور بلوچستان کی پسماندگی کو ختم کرنے اور حالات کو بہتر بنانے کیلئے یہاں ترقیاتی عمل کو شروع کرنا ہوگا کیونکہ بلوچستان پہلے ہی پسماندگی کا شکار رہا اور جمعیت علماء اسلام کسی بھی ترقیاتی عمل کیخلاف نہیں ہے لیکن ایسے ترقیاتی عمل کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے جس سے صوبہ کے عوام کو فائدہ نہ ہو ۔