کوئٹہ : مستونگ کے علاقے میں تیز رفتار گاڑی الٹنے سے حساس ادارے کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر جاں بحق جبکہ تین اہلکار زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں تیز رفتار گاڑی الٹے سے حساس ادارے کا اسسٹنٹ ڈائریکٹرعثمان جاں بحق جبکہ تین اہلکارزخمی ہوگئے نعش اورزخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال پہنچادیا گیا۔ دریں اثناء جاں بحق ہونے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمدعثمان کی نماز جنازہ کوئٹہ کینٹ میں ادا کردی گئی جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری ،کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض ، صوبائی وزیرداخلہ میر سرفراز بگٹی، آئی جی ایف سی میجر جنرل شیر افگن جی او سی 41ڈویژن میجر جنرل عابد لطیف ،جی او سی 33ڈویژن میجر جنرل اظہر نوید حیات سمیت دیگراعلیٰ حکام نے شرکت کی
سڑک کے حادثے میں انٹیلی جنس افسر جان بحق تین اہلکار زخمی
وقتِ اشاعت : July 25 – 2016