جرمنی : جرمنی میں فری بلوچستان موومنٹ کے زیراہتمام لانگ مارچ کل رات(Hannover)پہنچ گئی ، تفصیلات کے مطابق جرمنی میں مقیم بلوچ سیاسی کارکنان کی جانب سے 16جولائی کو شروع کی گئی فری بلوچستان موومنٹ کے پلیٹ فارم سے جاری لانگ مارچ آج 12ویں روز بھی جاری رہی ، لانگ مارچ کے شرکاء کل رات جرمنی کے شہرHannoverپہنچ گئے۔ آج 12 ویں روز لانگ مارچ کے شرکاء نے ٹرین اسٹیشن میں ایک احتجاجی مظاہر ہ کیا۔اور پمفلٹ بھی تقسیم کیے ۔