کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے جمعیت علمائے اسلام کے رہنما سینیٹر حافظ حمداللہ کے بھائی اور بھتیجوں کے کراچی میں لاپتہ ہونے کے واقعہ پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے آئی جی پولیس بلوچستان کو ہدایت کی ہے کہ آئی جی سندھ سے رابطہ کرکے ان سے واقعہ کی تفصیلات حاصل کی جائیں اور انہیں واقعہ پر حکومت بلوچستان کی تشویش سے آگاہ کرتے ہوے مغویان کی جلد از جلد اور باحفاظت بازیابی یقینی بنانے کے لئے ہرممکن اقدامات کرنے کا کہا جائے۔