|

وقتِ اشاعت :   August 7 – 2016

کوئٹہ :  تفتان سے کوئٹہ آنے والی پک اپ الٹنے کے باعث ایف آئی اے کا سب انسپکٹر جاں بحق بیٹا اور ڈرائیور زخمی ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز تفتان سے کوئٹہ آنے والی پک اپ جس میں ایف آئی اے کا سب انسپکٹر نذیر احمد اس کا بیٹا اور ڈرائیور شامل تھے تیز رفتاری کے باعث لکپاس کے قریب پک اپ الٹ گئی جس کے باعث ایف آئی اے کا سب انسپکٹر نذیر احمد جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کا بیٹا اور ڈرائیور زخمی ہوگیا لیویز نے ایف آئی اے کے سب انسپکٹر کی لاش اور اس کے بیٹے اور ڈرائیور کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچا دیا ہے مزید تحقیقات جاری ہے ۔