|

وقتِ اشاعت :   August 11 – 2016

خضدار :  بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو کی ستائیسویں برسی کے سلسلے میں منعقدہ جلسہ عام کی تیاریاں مکمل ،جلسہ عام میں شرکت کرنے کے لئے مرکزی قائدین خضدار پہنچ گئے ،شہر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات ،جلسہ عام سے پارٹی کے مرکزی صدر و وفاقی وزیر میر حاصل خان بزنجو ،مرکزی رہنماء و سابق وزیر اعلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ،وبی ایس او کے مرکزی چیئرمین اسلم بلوچ و دیگر خطاب کریں گے ،برسی کی مناسبت سے منعقد ہ جلسہ میں نیشنل پارٹی بھر پورقوت کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کریں گی تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق آج بلوچستان سمیت ملک کے بعض علاقوں میں بابائے ہستمان میر غوث بخش بزنجو کی 27 ویں برسی منائی جا رہی ہے نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام مرکزی سطح پر برسی بزنجو اسٹیڈیم خضدار میں منائی جا ئی گی برسی میں شرکت کرنے کے لئے پارٹی اور بی ایس او کے مرکزی قائدین خضدار پہنچنا شروع ہو گئے ہیں آج سہ پہر تین بجے برسی کی مناسبت سے منعقدہ جلسہ عام سے نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ میر حاصل خان بزنجو ،سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان و نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ،مرکزی سینئر نائب صدر میر طاہر بزنجو ،بی ایس او کے مرکزی چیئرمین اسلم بلوچ ،نیشنل پارٹی بلوچستان وحدت کے صدر کہدہ محمد اکرم دشتی ،جنرل سیکرٹری عبدالخالق بلوچ ،صوبائی وزراء سردار محمد اسلم بزنجو ،نواب محمد خان شاہوانی ،رحمت صالح بلوچ ،رکن قومی اسمبلی سردار کمال خان بنگلزئی ،اراکین سینٹ میر کبیر محمد شہی ،اراکین صوبائی اسمبلی حاجی اسلام بلوچ ،ڈاکٹر شمع اسحاق بلوچ ،یاسمین لہڑی ،پارٹی کے مرکزی رہنماوں میر بیزن بزنجو ،خیرجان بلوچ ،جان محمد بلیدی ،آصف جمالدینی ،حاجی صالح بلوچ ،رجب علی رند ،علی احمد ریکی ،حاجی احمد نواز بلوچ ،ڈاکٹر اسحاق بلوچ ،اور دیگر خطاب کریں گے پارٹی ترجمان کے جاری کردہ بیان کے مطابق آج ہونے والے جلسہ عام کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہے جلسہ سہ پہر تین بجے شروع ہو گا جس میں خضدار و اندرون بلوچستان کے علاوہ کراچی اور دیگر علاقوں سے شرکاء و عوام بڑی تعداد میں شرکت کرے گی بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بزنجو کا فکر و فلسفہ عوام کے لئے تھا آج بھی عوام فلسفہ بزنجو کے گرد متحد ہے ۔