کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ 31 اگست کا جلسہ عوامی امنگوں کا ترجمان ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے خضدار میں جلسے کی تیاریوں کا معائنہ اور مختلف وفود سے بات چیت کرتے دوران کیا سردار اختر جان مینگل نے خضدار میں 31 اگست کو ہونے والے جلسے کی حتمی تیاریوں کا معائنہ کیا جبکہ اس موقع پر انہیں تشکیل دی گئی مختلف کمیٹیوں سے متعلق بھی آگیا کیا گیا اس موقع پر سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ 31 اگست کو ہونے والے جلسے میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کرے گی اور یہ جلسہ بلوچستان کے حقوق عوام کی امنگوں اور امن کے قیام کے مطالبے میں سنگ میل ثابت ہوگا ۔