کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع قلات میں 4.5شدت کے زلزلے سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا کسی جانی مالی نقصان کی اطلاع نہیں، ہفتے کی شام 8بجے کے قریب قلات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث ان علاقوں کے عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، زلزلے پیما مزکر کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.5ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز قلات ایئرپورٹ سے 27کلو میٹر دور 77کلو میٹر زیر زمین تھا، زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے