|

وقتِ اشاعت :   September 3 – 2016

اسلام آباد : آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف نے کہا ہے کہ پاکستان حالت جنگ میں ہے، دشمن نے جنگ کا طریقہ کار بدل لیا ہے،بھارت بلوچستان میں مداخلت کررہا ہے حکومت ان کے خلاف جوابی حکمت عملی تیار کرے۔جمعہ کے روز جاری اپنے ایک مزمتی بیان میں پشاور مردان دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ۔پرویز مشرف نے کہا کہ حالات کا تقاضا ہے کہ حکمران دشمن کی چالیں سمجھیں اور ان کے مطابق حکمت عملی اختیار کریں۔ بھارت بلوچستان کو پاکستان سے الگ کرنے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے اس حوالے سے حکومت پاکستان ایسے اقدامات کی جوابی حکمت عملی تیار کرے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اس جنگ میں کرائے کے بمبار استعمال کر رہا ہے حکمرانوں کو دشمنوں کی ایسی چالوں کو سمجھنا ہو گا۔