|

وقتِ اشاعت :   September 12 – 2016

تہران : ایرانی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی سرحد کے قریب پاسداران انقلاب کے اہلکاروں کی کارروائی میں 9 ‘دہشت گرد’ ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گذشتہ ہفتے پاسداران انقلاب اور جیش الاعدل گروپ کے درمیان جھڑپ ہوئی، جس میں گروپ کے 9 اراکین ہلاک ہوئے۔ایرانی میڈیا کے مطابق کارروائی میں گروپ کا سربراہ بھی ہلاک ہوا ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے ایرانی سرحد کے قریب فورسز نے ایک جھڑپ کے دوران 2 دہشت گردوں کو زخمی کردیا تھا اور ان سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرنے کا دعوی کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ پاک ایران سرحد پر آئے روز فورسز اور اسمگلروں کے درمیاں جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں، یہ اسمگلرز افغانستان کے راستے ہیروئن اور دیگر منشیات خلیج فارس اور یورپی ممالک کو اسمگل کرتے ہیں۔