|

وقتِ اشاعت :   September 24 – 2016

کوئٹہ:بلوچستان کے سیا سی و سماجی رہنماؤں نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کا ازلی دشمن ہے پاکستان نے ہمیشہ مذاکرات جبکہ بھارت نے جنگ کی طرف حالات لے جانے کی سازش کی ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر بھارت نے جنگ مسلط کی گئی تو پاک فوج اور عوام ملکر منہ ان کا توڑ جوا ب دینگے بھارتی میڈیا نے پاکستانی وزیر اعظم کی سر کی قیمت 1کروڑ روپے کا اعلان کیا ہم بھارت کی وزیر اعظم مودی کی سر کی اعلان کی قیمت 5کروڑ روپے کا اعلان کرتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر ملک عبدالمجید کاکڑ اور سماجی رہنماء سعید آغانے سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک خو د مختیار اور اسلامی ملک ہے جس نے 67سال ے مقبوضہ کشمیر کی عوام کی اخلاقی طورپر حمایت کی ہے اور ہر فورم پر بھارتی مظالم کو اٹھایا گیاور دنیا کو بھارت کے مکرانہ پالیسی کو آئینہ کی طرح دیکھا یا گیا بلکہ اس سلسلے میں اقوام متحدہ نے ایک قرارداد بھی منظو ر کی گئی کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو خود مختیاری دی جائے لیکن آج تک اقوام متحدہ نے اپنے قرارد اد پر عمل درآمد کیا گیا اور نہ ہی بھارت نے اپنے ظلم ختم کیا انہوں نے کہا کہ میڈیا ایک اہم فورم ہے اور اس نے غیر جانب داری کا مظاہرہ کیا گیا تھا لیکن جس طرح مودی سرکار نے غلط پٹڑی پر آگیا ہے اسی طرح بھارت کے میڈیا نے بھی جنگ کاماحول پیش کرنے کیلئے ناپاک سازشیں شروع کیے ہیں جس کی ہم مذمت کرتے ہیں اور جس طرح انہوں نے اقوام متحدہ میں بھارتی وزیر اعظم کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ صحیح معنو ں میں اٹھایا گیا اور بھارتی میڈیا نے وزیر اعظم کی سر کی قیمت 1کروڑ رکھا گیا اسی طرح ہم جواب میں مودی کی سر کی قیمت 5کروڑ روپے رکھتے ہیں ،دریں اثناء پاکستان مسلم لیگ(ن) ضلع نوشکی کے صدر پرنس قادر بلوچ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے سر کی قیمت دو کروڑروپے مقررکرتے ہوئے کہاہے کہ نریندر مودی انسانیت اور اسلام دشمن شخصیت ہے ۔اس بات کااعلان انہوں نے ویڈیو پیغام میں کیاہے ،پرنس قادر بلوچ نے کہاکہ بھارتیوں نے پاکستانی وزیراعظم میاں محمدنوازشریف کی قیمت ایک کروڑروپے مقرر کی ہے تاہم میں نریندر مودی کی قیمت2کروڑروپے مقرر کرنے کااعلان کرتا ہوں وہ انسانیت واسلام دشمن شخص ہے ۔