۔ — فائل فوٹو

|

وقتِ اشاعت :   September 28 – 2016

کوئٹہ:آواران میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو آواران کے علاقے میشود میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص محمد امین کو ہلاک جبکہ مراد بخش کو زخمی کردیا اور محمد ہاشم کو اغواء کرکے اپنے ہمراہ لے گئے۔ لیویز نے نعش اورزخمی کو ہسپتا ل پہنچادیا جہاں نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ لیویز نے مقدمہ درج کرکے اغواء ہونے والے شخص اور ملزمان کی تلاش شروع کردی۔