اسلام آباد: اپوزیشن نے حکومت کی معاشی اور زرعی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی ناقص اقدامات کے باعث زراعت اور صنعتی شعبہ تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے اگر بروقت اقدامات نہ کئے گئے تو ملک میں غذائی بحران پیدا ہو سکتا ہے ۔ خورشید شاہ نے کہاکہ انتخابی مہم کے دوران عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرنے میں نواز حکومت ناکام ہو گئی ہے اور اخلاقیات کی بنیاد پر وزیر اعظم کو مستعفی ہو جانا چاہئے لیکن بدقسمتی سے ملک میں اخلاقیات کا کوئی رکھاؤ نہیں ہے ۔ جمعرات کے روز پارلیمنٹ ہاؤس میں نقطہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے کہا انہو ں نے کہا کہ عوام کے مسائل حل ہو ہی کیسے جب لیڈر آف دی ہاؤس اجلاس میں شرکت ہی نہیں کرتے ۔ جمہوریت کو ہم بہتر ہی سمجھتے ہیں اور ایسے ہی ہمارے دور گزرے ہیں احتجاجوں پر پابندی لگائی نہ ہی آوازیں دبائی ہیں جمہوریت میں عوام کی سننا پڑتی ہیں موجودہ دور حکومت میں کسانوں کیلئے بڑے بڑے پیکجز کا اعلان کیا گیا لیکن اس پر عملدرآمد نہیں ہوا 330 ارب روپے کے کسان پیکج کا اعلان کیا گیا جب آئی ایم ایف نے حکومت سے پوچھا تو انہوں نے لکھا کہ وہ 30 ارب روپے تھے حکومت کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے کسانوں کے احتجاج میں جانے کے لئے ہمارے راستے روکے جس سے عوام میں ایک خاص میسیج گیا وزیر اعظم نے اقوام متحدہ میں جو بھی تقریر کی ہے اس پر آئندہ اجلاس میں بات کریں گے ۔ 2007 ء میں 25 لاکھ ٹن گندم امپورٹ کی تھی جس کا فائدہ بیرون ممالک کو تو ہوا لیکن ہمارے کسانوں کو نہیں ہماری حکومت کی پالیسی کا نتیجہ ہی ہے کہ 2009 میں گندم ایکسپورٹ کی اور حکومت نے گندم کی قیمتیں فی من 900 روپے کر دی گئی ۔ پاکستان ایک زرعیملک ہے اور ہماری 80 فیصد انڈسٹری ایگری پر لگی ہوئی ہیں ۔ 1995 میں ملک میں آلو کی فصل بہت زیادہ پیدا ہوئی تو ملک کے پاس گنجائش سے زیادہ آلو پیدا ہوئے کسانوں نے آلو باہر بھیجنا شروع کئے تو حکومت نے اعلان کیا وہ آلو خریدے گی اور کسانوں کو قیمت دے گی تو اس سے کسانوں کو بے پناہ فائدہ ہوا ہمسایہ ملک بھارت میں یوریا 400 روپے میں ملتی ہے اور بجلی تقریباً فری ہے ہمارے دور حکومت میں پاکستان ایک کروڑ 40 لاکھ کاٹن بیل پیدا کرتا تھا جبکہ ہندوستان میں ایک کروڑ 60 لاکھ کاٹن بیل تھی اور اب ہمارے پاس 92 لاکھ بیل ہے اور ہندوستان کے پاس 4 کروڑ بیل ۔ پی پی دور میں کاٹن کی قیمت 5000 روپے تھی اور ایک کروڑ 40 لاکھ بیل آئی تھی اور آج آپ خود دیکھ لیں ملک پہلے ہی قرضوں کے تلے دبا ہوا ہے ملکی انڈسٹری تباہ اور امپورٹ 19 فیصد کم ہو گئی ہے بیوروکریسی نے راجہ پرویز اؓشرف سے کہا کہ لوڈشیڈنگ 2010 میں ختم ہو جائے گی لیکن میں نے کہا کہ 6 سال تک لوڈشیڈنگ ختم نہیں ہو گی ۔سید خورشید شاہ نے کہا کہ تقریر کی جاتی تھی کہ چھ ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم نہ کی تو نام بدل دینا ہمارے اخلاقی تقاضے ہیں ہم اپنے والدین کے دیئے ہوئے نام کو تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دیتے ۔