کوئٹہ:صوبائی وزیر داخلہ میر سر فراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے بلوچستان کے امن کو تہہ بالا نہیں کر سکتے ہم نے اپنے عوام کے جان ومال کے تحفظ کا عہد کر رکھا ہے جس کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کر دہ بیان میں کیا انہوں نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس کے قریب ہونیوالا دھماکہ افسوسناک ہے واقعہ میں شہید ہونیوالوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور انہیں یقین دلاتے ہیں کہ ان کے پیاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیگی ہم اپنے شہداء کے قربانیوں کو مشعل راہ بنا کر امن وامان کی بحالی کیلئے مزید منظم جدوجہد کرینگے انہوں نے کہا ہے کہ واقعہ کے فوری بعد ٹرینوں کے سیکورٹی کا از سرنو جائزہ لیا جا رہا ہے جسے مزید فعال بنائینگے۔