|

وقتِ اشاعت :   October 9 – 2016

مچھ : بولان گری نالہ میں دھماکہ خیز مواد سے قومی شاہراہ پر قائم پل کو اڑادیا گیا پل کو شدید نقصان ٹریفک بند کلیئر کے بعد شاہراہ کو آمد روفت کیلئے بحال کردیا گیا تفصیلات کیمطابق بولان کے علاقہ گری نالہ کے مقام پر قومی شاہراہ پر قائم پل کو نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد نصب کرکے اڑادیا دھماکے سے پل کا ایک حصہ شدید متاثر ہوا دھماکے کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ نے شاہراہ کو ہر طرح کے ٹریفک کیلئے بند کردیا شاہراہ کو کلیئر کرنے کے بعد ٹریفک کیلئے بحال کردیا گیا ملزمان کے گرفتاری کیلئے لیویز نے علاقے کی ناکہ بندی کردی تاہم آخری اطلاعات تک کوئی گرفتاری عمل میں لانے کی اطلاعات موصول نہیں ہوا واضح رہیکہ گزشتہ دونوں بھی نامعلوم افراد نے ریمورٹ کنٹرول کے زریعے جعفر ایکسپریس کو نشانہ بنایا اور اس واقعہ میں آٹھ مسافر جاں بحق اکیس زخمی ہوئے تھے ۔