|

وقتِ اشاعت :   October 17 – 2016

کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فا ئرنگ سے دو خواتین سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ 2زخمی ہوگئے۔تفصیلا ت کے مطابق اتوار کی صبح نواں کلی میں واقع سفر کا لونی میں نا معلوم مسلح افراد نے ایف سی کے ہیڈ کا نسٹبل عزیز اللہ کے گھر میں گھس کر فا ئر نگ کر دی جس کے نتیجے میں عزیز اللہ کا بیٹا سعود اور گھر میں موجود دو خواتین جاں بحق جبکہ دو خواتین شدید زخمی ہوگئیں جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو نے میں کامیا ب ہوگئے۔پولیس نے لاشوں اور زخمیوں کو ایف سی ہسپتا ل منتقل کر دیا جہاں زخمی خاتون کے مطابق وہ حملہ آور کو پہچا نتی ہے جبکہ پو لیس حکا م کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقا ت سے واقع پرانی دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے مزید تحقیقات جا ری ہیں۔