|

وقتِ اشاعت :   October 21 – 2016

کوئٹہ : بلوچ آزادی پسند رہنما ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹیویٹر میں اپنے پیغام کے ذریعے بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیاہے کہ میں اقوام متحدہ کے نئے سیکریٹری جنرل اینٹونیو گیوٹرز کو خوش آمد کہتے ہوئے امید ظاہرکرتا ہوں کہ وہ بلوچستان کے مسئلے کو سنجیدگی سے لیں گے جبکہ انھوں نے ایک اور ٹوئیٹ میں داعش کی بلوچستان میں موجودگی کے بارے میں کہا کہ پنجگور کے علاقے گچک میں داعش کے کیمپ موجود ہیں اور وہ ذکری فرقے کے مذہبی مقامات کو جلا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مہذب دنیا ہماری مدد کرئے تاکہ داعش کو بلوچستان میں ختم کر سکیں۔