پنہور سنہڑی : پولیس سرکل پنہور سنہڑی کے تین تھانوں کی حدود میں کومبنگ آپریشن ،پولیس اور ایف سی کی مشترکہ کاروائی،27مشتبہ افراد گرفتار،6عددغیر رجسٹرڈ موٹر سائیکل سمیت دوعددکلاشنکوف بمعہ 4مخزن برآمد،ذرائع تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پولیس سرکل پنہور سنہڑی کے تین تھانوں تھانہ عادل پور ،تھانہ آرڈی238،تھانہ آرڈی298کی حدود میں کومبنگ آپریشن ہوئی۔جس میں متعلقہ پولیس ضلعی آفیسر غلام حسین باجوئی سرکل ڈی ایس پی رسول بخش کھیتران نے بھاری نفری کے ہمراہ ایف سی اوچ گیس فیلڈ کرنل شاہد 67ونگ نے مشترکہ کاروائی کی۔اسی دوران 27مشتبہ افرادشاہنوازسندرانی، عبداللہ سندرانی، حامد علی سندرانی، عبدالوہاب سندرانی، محمد مرید سندرانی، عبدالعزیز سندرانی، خیرجان سندرانی، شہبان سندرانی، عبدالکریم گاجانی،میر حاجی گاجانی، ظفراللہ گاجانی، مولابخش گاجانی، طفیل احمد گاجانی،علی گاجانی، بہاہوت گاجانی،زنگی خان گاجانی، حفیظ احمد گاجانی، سکیھاخاں گاجانی، محمد رمضان گاجانی، نبی داد گاجانی، اللہ بخش گاجانی، ارسلاح خان چولیانی،محمد اقبال کنڈرانی، نوبت خان کنڈرانی، جان محمد کنڈرانی، طوطا خان بگٹی اور صاحب خان بگٹی کو گرفتار کرلیا ۔اور ان کے قبضے سے چھ عدد غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکل اور دوعدد کلاشنکوف بمعہ چار مخزن قبضے میں کرلیے۔