|

وقتِ اشاعت :   October 30 – 2016

قصور: وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ کی موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، آئندہ پانچ سال بھی مسلم لیگ کی حکومت بنے گی۔پنجاب کے ضلع قصور کے میں پھول نگر (بھائی پیرو) میں مسلم لیگ (ن) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ مخالفین کو مسلم لیگ کی طرح کا جلسہ منعقد کرنے کے لیے 2 ماہ لگ جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے مخالفین نے کبھی جیل نہیں دیکھی، ہم نے جیل کاٹی ہے، کسی چیز سے مرعوب اور خوفزدہ ہونے والے نہیں۔تحریک انصاف کا نام لیے بغیر وزیر اعظم نے کہا کہ 2013 کے عام انتخابات میں عوام نے ان کو مسترد کر دیا تھا، اب وہ عوام سے اس کا بدلہ لے رہے ہیں، لیکن 2018 کے انتخابات میں بھی عوام ان کو مسترد کر دیں گے۔انہوں نے ایک بار پھر 2018 میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ صرف ختم ہی نہیں ہو گی بلکہ بجلی سستی بھی ہوگی، نوازشریف جو اعلان کرتا ہے اس پر عمل بھی کرتا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ بجلی کی فراہمی کے منصوبے تیزی سے لگ رہے ہیں، جنر مشرف نے کیوں یہ منصوبے نہیں لگائے، پچھلی حکومت نے کوئی منصوبہ نہیں لگایا۔ان کا کہنا تھا کہ 1999 میں موٹر وے لاہور تک آگئی تھی، تو ہماری حکومت ختم کر دی گئی، ہماری حکومت کیوں ختم کی گئی، موٹر وے اسی جگہ رک گئی تھی، لیکن اب اس کو آگے لے کر جا رہے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کاخاتمہ کیا ہے، اب دہشت گردی ختم ہونے کے قریب ہے، پاکستان پر امن ہوتا جا رہا ہے، اور دنیا اس بات کو تسلیم کر رہی ہے۔نواز شریف نے چین کے تعاون سے بننے والے منصوبوں اور سی پیک کا بھی ذکر کرتے ہوئے پڑوسی ملک کی تعریف کی، انہوں نے پھول نگر کے لیے گیس کے منصوبوں کے لیے 50 کروڑ روپے جبکہ آب پاشی کے منصوبوں کے لیے 30 کروڑ روپے کا اعلان کیا، بعد ازاں وزیر اعظم نے قومی اسمبلی کے حلقہ 142 میں گیس کی فراہمی کے لیے 100 کروڑ روپے جبکہ دیگر ترقیاتی منصوبوں کے لیے 100 کروڑ روپے کا اعلان کیا، پھول نگر کو موٹر وے سے جوڑنے کے لیے ہائی وے اور تحصیل میں ٹیکنیکل کالج بنانے کا بھی اعلان کیا۔تحریک انصاف کا نام لیے بغیر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین اس ترقی کے سفر کو رکنا چاہتے ہیں، لیکن ان کا سیاسی سفر چند دن میں ختم ہو جائے گا،دریں اثناء وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کا معاملہ عدالتوں میں ہے احتجاج کرنے والوں کو عدالتی فیصلے کا انتظار کرنا چاہئے، عمران خان کبھی جیل کا منہ نہیں دیکھا جدوجہد کیا کریں گے، تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز وزیراعظم نواز شریف نے پھول نگر میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان میں نامانوں کی پالیسی پر گامزن ہیں،2014میں سی پیک منصوبہ دھرنے والوں کی وجہ سے لیٹ ہوا، چینی صدر 8ماہ پہلے اجاتے تو آج یہ منصوبے مکمل ہو جاتے، منصوبے جلد مکمل ہوتے تو بجلی بحران 2017میں ختم ہو جاتا، پانامہ لیکس کا معاملہ عدالت میں ہے، پانامہ لیکس کا فیصلہ عدالت کرے گی، احتجاج کرنے والے عدالت کے فیصلے کا انتظار کریں، وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ عمران خان کو کے پی کے حکومت ہماری وجہ سے ملی، عمران خان پر بات پر سڑکوں پر کرنا چاہتے ہیں،عمران خان مترف ریفرنڈم میں پرویز مشرف کو ووٹ دیا، عمران خان نے کبھی جیل نہیں دیکھی جدوجہد کیا کریں گے، ہم نے عدلیہ کے لئے جدوجہد کی عمران خان سپریم کورٹ کو بھی نہیں مانتے۔