کوئٹہ: کوئٹہ میں ایف آئی اے نے رشوت لینے کے الزام میں پاسپورٹ آفس کے اہلکار کو گرفتار کرلیا ۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن اتھارٹی کوئٹہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر رضوان اسلم نے ایف آئی اے کرائم سرکل کی ٹیم اور سول مجسٹریٹ جمعہ خان مندوخیل کے ہمراہ پاسپورٹ آفس کوئٹہ پر چھاپہ مارا جہاں سے رشوت لینے کے الزام میں ڈیٹا انٹری آپریٹر یوسف ملک کو گرفتار کرلیا ۔ ایف آئی اے کو شکایات موصول ہوئی تھیں کہ ملزم پاسپورٹ کے اجراء کے عمل کے بدلے شہریوں سے غیر قانونی طور پر رشوت لیتا ہے جس پر کارروائی کی گئی۔